23 ستمبر 2014 - 12:36
داعش کا عراقی فوج پر کلورین گیس سے حملہ، ۳۰۰ فوجی شہید

عراقی قانون سازوں کے مطابق ملک کے مغربی صوبے الانبار میں داعش نے فوج کی ایک بٹالین پر کلورین گیس سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم از کم تین سو فوجی جوان شہید ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق عراقی قانون سازوں نے کہا ہے کہ الانبار صوبے کے ضلع ثقلین میں داعش نے فوج پر کلورین گیس سے حملہ کردیا ۔ تاہم یہ حملہ کب کیا گیا اس کی ابھی تک کوئی تفصیل موجود نہیں ہے۔

درایں اثنا عراقی فوجی ذرائع نے پیر کے روز کہا  تھا کہ الانبار صوبہ کے سجیل قصبے میں داعش کے ساتھ جھڑپوںمیں چالیس فوجی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ اس دہشتگرد گروہ نے مزید 70 فوجیوں کو اس وقت محاصرے میں لے لیا جب انہیں فلوجہ شہر کی طرف روانہ کیا جارہا تھا۔

عراقی قانون سازوں کا یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب اتوار کے روز عراقی فوج نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ قصبہ سجیل میں تین روز سے پھنسے 400 فوجیوں کو آزاد کرالیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج نے گذشتہ ہفتے شہر فلوجہ کو آزاد کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲